۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
امام جمعه مهران

حوزہ / امام جمعہ مہران نے کہا: اربعین کے ایام میں علماء کا بنیادی فریضہ ثقافتی اور تبلیغی امور کی انجام دہی ہے جو کہ زائرین کے دیگر مسائل سے زیادہ اہم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر مہران کے امام جمعہ حجت الاسلام سید عبداللہ امینی نے ایلام میں حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے ساتھ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اربعین دنیا کا سب سے بڑا ثقافتی اجتماع ہے اور جس سے بھی پوچھا جاتا ہے تو وہ اربعین کو عالمی سطح پر ثقافتی ایونٹ کے طور پر ذکر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اربعین کی تحریک جابر بن عبداللہ انصاری سے شروع ہوئی اور جابر کے بعد دیگر علماء کرام نے ان کی سیرت کے مطابق اس حرکت کو جاری رکھا اور یہ حرکت ایک شخص سے تبدیل ہو کر آج 30 ملین محبین اور عاشقان امام حسین علیہ السلام سے تبدیل ہو چکی ہے۔

امام جمعہ مہران نے کہا: اربعین کی حرمت و قداست کا آغاز حضرت جابر بن عبداللہ انصاری اور روحانیت سے ہوا اور پھر اس کو دوسرے علماء کرام نے تقویت بخشی بلکہ اسی ذریعہ سے روحانیت کی تقویت ہوئی۔ "طریق علماء" یعنی علماء کا وہ راستہ کہ جس سے وہ عبور (مشی) کیا کرتے تھے، آج بھی کئی سالوں کے باوجود اسی طرح باقی ہے۔

حجت الاسلام امینی نے کہا: آج بھی اربعین کا اہم ستون اور بنیاد علماء کرام ہیں۔ جن کا فریضہ زائرین کے ایمان، دینی اعتقادات، ولایتمداری، ظلم کا مقابلہ اور اخلاقی فضائل جیسے خدا کی راہ میں جہاد اور اس راستہ میں مشکلات کو برداشت کرنے جیسے امور کی آگاہی دینا ہے۔

انہوں نے کہا: اربعین دنیا کا سب سے بڑا ثقافتی اجتماع ہے اور جس سے بھی پوچھا جاتا ہے تو وہ اربعین کو عالمی سطح پر ثقافتی ایونٹ کے طور پر ذکر کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .